ضلع ھرنائی و دیگر علاقوں سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں و خفیہ ایجنسیوں کا عوام دشمن پالیسی ترک

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:15

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں ھرنائی سنجاوی روڈ پر طورخان کے مقام پر سبزیوں و کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو مسلح افراد کی جانب سے روکنے اور ھرنائی کے دیہات میں ایف سی اہلکاروں کا گھر میں گھسنے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کی پائمالی کے عوام دشمن واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور ضلع ھرنائی و دیگر علاقوں سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں و خفیہ ایجنسیوں کا عوام دشمن پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ھے۔

بیان میں کہا گیا ھے کہ ضلع ھرنائی میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، بدامنی،لاقانونیت کی اذیت ناک صورتحال مسلط ھے اور ضلع کے عوام کیخلاف ان کاروائیوں میں ملوث عناصر کو ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل ھے اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بھتہ خوری سرعام جاری ھے اور اسی طرح ٹرانسپورٹ، کول مائینز، زمینداروں پر مسلط دہشت گردی ریاستی اداروں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ھے جس سے اب ضلع ھرنائی کے تمام باشعور عوام، سیاسی پارٹیاں بخوبی آگاہ ھے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ھے کہ ضلع ھرنائی میں تمام عوامی آبادی اور تجارت و کاروبار حکومتی فورس ایف سی اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں یرغمال ھے۔سول انتظامیہ مکمل مفلوج اور اپنی اختیارات و فرائض سے بیدخل ھے۔عوام و تاجر اور کاروباری حضرات تمام آئینی، قانونی، انسانی حقوق اور شہری ازادی سے محروم ھے۔ایسے حالات پیدا کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام کو اپنے آبائی سرزمین، ملکیتوں ، زراعت، ابی و معدنی وسائل سے مکمل بیدخل کرکے نقل مکانی پر مجبور کرنا ھے۔

۔ بیان میں کہا گیا ھے کہ ریاستی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کا ضلع ھرنائی سے متعلق عوام دشمن پالیسیوں سے ضلع کے عوام، سیاسی کارکنوں اور ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں سخت غم و غصہ اور تشویش پیدا ھوئی ھے۔ اور ایک جمہوری مزاحمتی تحریک کا آغاز لازمی ھوچکا ھے۔ بیان میں تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا گیا ھے کہ وہ ضلع ھرنائی کی اذیت ناک اور تشویش ناک صورتحال سے متعلق اپنی خاموشی اور روایتی طرزعمل ترک کرکے عوام کی دفاع اور اس اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے مشترکہ طور پر جمہوری مزاحمتی تحریک شروع کرے جو تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں بالخصوص وطن پال، جمہوری و نیشنلسٹ پارٹیوں کا اولین فریضہ ھے۔

اور اس جمہوری سیاسی عمل کے ذریعے عوام دشمن ریاستی پالیسی کو ناکام بناکر عوام کے جمہوری و آئینی حقوق کا دفاع کیا جاسکتا ھے۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنے عوام کے حق میں ھرنائی جمہوری تحریک میں صف اول کا رول ادا کیا ھے اور اب بھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اور جمہوری احتجاجی تحریک کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :