مظفرپورپھاٹک پر2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور14اگست2024ء تک مکمل کرلیا جائے گا ،صوبائی وزیر

اتوار 28 اپریل 2024 19:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) صوبائی وزیربلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مظفرپورپھاٹک پر2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور14اگست2024ء تک مکمل کرلیا جائے گا اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے، اسی طرح پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیزامپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہرمیں سیوریج،واٹرسپلائی، فلٹریشن پلانٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، پارکس اور واٹر سپلائی کے گھروں کو کنکشن کے لسٹ 1 اور لاٹ 4 کے منصوبے رواں سال کے آخر تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں سیالکوٹ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر، خواجہ سلطان ٹیپو کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے پیسپ حکام کو ہدایت کی کہ کشمیر روڈ پر چوک لاری اڈہ اور کوٹلی بہرام پر مجوزہ فلائی اوور کا ڈیزائن اور ڈرائنگ 2 ماہ کے اندر بنا کر دیں اور اس منصوبے کا سیمولیشن ماڈل بنائیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت 36 ہزار 700 گھروں کو پیسپ پراجیکٹ کے گھروں کے اندر تک کنکشن کرکے دیں گے جبکہ پیسپ کے تحت سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو آپریٹ کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرز کا ایگریمنٹ کیا جائیگا بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے میونسپل۔کمیٹی ڈسکہ کے ریسٹ ہاؤس میں عوامی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔\378