ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت اجلاس، بجلی کی لوڈ شڈنگ میں کمی لانے کے اقدامات پر غور

پیر 29 اپریل 2024 18:20

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ضلع باجوڑ کے علاقائی مشران کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے ساتھ ڈی سی کانفرنس روم میں ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد ہوا، اجلاس میں نو منتحب ایم این اے مبارک زیب خان، تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار، ایس ڈی او واپڈا اورضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں کے علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں ضلع باجوڑ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ایس ڈی او واپڈا کو ضلع باجوڑ میں 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کی ، جس پر ملاقات میں تمام شرکاء نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا شکریہ ادا کیا، اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقا اور ضلع باجوڑ میں آمن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :