سینیٹ نے مالیاتی بل، ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024ء سے متعلق خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی
پیر 29 اپریل 2024 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 27 سو ارب روپے کے ریونیو کے معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ قوانین میں مثبت تبدیلیاں کر کے یہ معاملہ حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نیا ٹیکس نہ تو لگایا جا رہا ہے نہ ہی ختم کیا جا رہا ہے، ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں ہم نے صرف سفارشات ایوان بالا بھجوانی ہیں، اس پر رائے شماری تو قومی اسمبلی میں ہوگی۔ وزیر قانون نے کہا کہ کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، اعتراض کرنا اور تنقید برائے تنقید کرنا بہت آسان ہے، کسی رکن نے ہمیں کوئی تجویز نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اپیلوں کے لیے وقت دیا گیا ہے ہم نے قانونی معاملات کو آسان بنایا ہے، ٹیکس دہندگان کے لئے اس میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں تاہم ٹیکس چوروں کو اس سے پریشانی ہوگی۔ جب یہ بل پیش کیا گیا تھا تو یہ درخواست کی گئی تھی کہ اس حوالے سے جو بھی تجاویز ہیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے کیسز ٹربیونلز میں جائیں گے جبکہ چھوٹے کیسز ڈویژن کی سطح پر ہی نمٹائے جائیں گے۔ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینئر ترین افسران ٹریبونلز میں بھجوائیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ منی بل میں سینیٹ کا کوئی کردار زیادہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں ہم مداخلت کر سکتے ہیں، ہم صرف اپنی تجاویز ہی دے سکتے ہیں، ہر پاکستانی کو ٹیکس دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قائمہ کمیٹیاں نہیں ہیں، فیصلے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جب یہ بل یہاں پیش کیا گیا اور کمیٹی قائم کی گئی تو اس وقت تجاویز طلب کی گئی تھی، اب جب سفارشات مرتب ہو چکی ہیں تو اس میں مزید تاخیر نہیں ہو سکتی۔ جس کے بعد خصوصی کمیٹی کے کنوینیئر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100ارب کا خسارہ ہوگا،مفتاح اسماعیل
-
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کم لگائی گئی بولی کو ترجمان نے بدقسمتی قرار دیا
-
عائشہ رضا فاروق کا پولیو کنٹرول روم کا دورہ
-
سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں کیلئے عمر کی بالائی حد میں 15سالہ رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو کل جمعہ کو پیش کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ نے نکاح نامہ میں 50ہزاریورولکھ کے دینے والے درخواست گزاراحتشام الحق سے وضاحت مانگ لی
-
سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی سے لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
نیپرا سماعت فکسڈ میچ ہے، کے الیکٹرک کو 7سالہ ڈالر بیسڈ جنریشن ٹیرف دے کر نواز ا گیا ہے، جماعت اسلامی
-
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں کوئٹہ چیمبرز آف کامرس کے وفد نے نجیب اللہ ترین کی قیادت میں ملاقات کی
-
مدرسے میں 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
اسرائیلی لابی اور گولڈ اسمتھ فیملی ملکر پاکستان کو کمزور کرنیکی سازش کر رہے، شرجیل میمن
-
ورلڈ کلچر فیسٹیول سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.