جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے باہمی دوروں کی اہمیت پر مزید زور
پیر 29 اپریل 2024 23:15
(جاری ہے)
احد چیمہ نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے باہمی دوروں کی اہمیت پر مزید زور دیا۔
سفیر کسٹافن نے تجارت، توانائی، زراعت اور علاقائی رابطوں جیسے ترجیحی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے قازقستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دسمبر 2023 میں آستانہ، قازقستان میں منعقد ہونے والے پاکستان-قازقستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (جے آئی سی) کے کامیاب بارہویں اجلاس پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے علاقائی رابطوں کے تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا جس سے دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی اور ترقی کو فروغ ملے گا۔وزیر نے بارہویں اجلاس کی کامیاب میزبانی کا اعتراف کیا اور کہا کہ جے آئی سی فورم ترقی اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ وڑن کو مزید تقویت دیگا، جے آئی سی کے بارہویں اجلاس کے دوران سیاحت اور ثقافت کے بارے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کو سراہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام قازقستان کی بھرپور اور متنوع ثقافت کے لیے گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے حالیہ برسوں میں پاکستانی سیاحوں کی قازقستان میں دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے، سیاحت میں یہ اضافہ اس حقیقی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے شہریوں کو قازق ثقافت، ورثے اور مناظر میں ہے۔اپنے اختتامی کلمات میں وزیر چیمہ نے سفیر کِسٹافن کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قازقستان کی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے باہمی خوشحالی اور ترقی کے حصول کے لیے پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مستقبل کے لیے امید کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش میں پناہ لیے روہنگیاؤں کے خوراک الاؤنس میں اضافہ
-
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہ ہو سکا
-
پاکستان: بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہزاروں جانیں بچا سکتی ہے، یونیسف
-
محمد نوازشریف سے ناروے کے سفیرکی ملاقات،دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
-
لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں کھلی رکھنے کا وقت بڑھانے کا حکم
-
بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی
-
آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل
-
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کردیا گیا
-
امریکی سفیر کی اسحق ڈار سے ملاقات، باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عمران خان کے مقدمات سے الگ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.