شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

پیر 29 اپریل 2024 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سیلم الزابی نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سوموار کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر،ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور انوویشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔