ایریزونا ، 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتاردیا گیا، ویڈیو وائرل

منگل 30 اپریل 2024 16:31

ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار دیا گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اسکارف زبردستی اتار نے کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم رہنماوں نے دئیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔طلبا ایریزونا اسٹیٹ یونی ورسٹی میں فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ ایریزونا میں پولیس نے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کرنے والے مظاہرین کے خلاف آپریشن ، 70 طلبا گرفتار

متعلقہ عنوان :