فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر

ریفری ماریا سول فیریری کاپوٹی اور دونوں اسسٹنٹ تیزائینا ٹریسکٹی اور فرانسیسکا ڈی مونٹے ایکشن میں تھیں

منگل 30 اپریل 2024 17:09

فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اطالوی فٹبال لیگ سیری اے میں پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز نے ذمہ داری انجام دی۔

(جاری ہے)

سان سائرو میں انٹرمیلان اور ٹورینو کے درمیان میچ میں ریفری ماریا سول فیریری کاپوٹی اور دونوں اسسٹنٹ تیزائینا ٹریسکٹی اور فرانسیسکا ڈی مونٹے ایکشن میں تھیں، سیری اے میں پہلی بار کسی میچ میں تینوں خواتین میچ آفیشلز نے ذمہ داری انجام دی۔اس مقابلے میں انٹرمیلان کو0-2سے کامیابی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :