ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات سے متعلق اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرہائی رسک یونین کونسلوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس بلا تعطل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں کیا اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی قمر الاسلام، ملک ابرار،اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، نعیم اعجاز، عمران الیاس نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے موجودہ سال کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کی4 کیس رپورٹ ہوئے لیکن ڈینگی مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کوئی بھی ڈینگی کا مریض نہیں ہے تاہم اس مقصد کے لئے ہائی رسک یونین کونسلوں کو آڈنٹی فائی کیا گیا ہے اوران ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس بلا تعطل جاری ہے رکن قومی اسمبلی قمر اسلام نے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز، پوسٹرز اور سیمنارز کا انعقاد کیا جائے تحصیل کی سطح پر ٹرک میٹنگ کا انعقاد ممبر صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں یقینی بنایا جائے پہلے ان ایریاز کو فوکس کیا جائے جن میں ڈینگی کا بریک آؤٹ آتا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی کے حوالے سے کوئی بھی ایکٹیویٹی کرنے سے پہلے ممبر کو لوپ میں لیں اس موقع پر دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مل جل کر کام کرنا ہوگا۔