پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 30 اپریل 2024 22:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، آغا سلمان نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، واپڈا کے محمد اخلاق کی سنچری رائیگاں گئی ، گزشتہ روز شعیب اختر اسٹیڈیم میں آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 23 اوورز تک محدود کر دیا گیا ، واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 23 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ، محمد اخلاق نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے ، احمد شہزاد 59 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، اسٹیٹ بینک کی طرف سے کاشف بھٹی ، محمد عمران اور محمد فیضان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ ہدف آغا سلمان علی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 22.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، آغا سلمان نے 56 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں رمیض عزیز 36 اور محمد محسن 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ، واپڈا کے عاکف جاوید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :