معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا-قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

یوم مئی کی مناسبت سے جاری اپنے ایک پیغام میں ڈپٹی چئیرمین نے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہی-،محنت کشوں خصوصاً کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھی موثر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہی-محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہی- محنت کش ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی محنت اور لگن سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :