کمشنر قلات ڈویژن کی زیرصدارت اجلاس،33 ڈویژن اورقلات سکاؤٹس ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خضدارکرکٹ چیمپئن لیگ کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں ہیڈکوارٹر 33 ڈویژن اور قلات سکاؤٹس ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس میں کمانڈنٹ فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس کرنل محمد کاشف ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون لیفٹینٹ کرنل امجد فرنٹیئر کور قلات اسکاﺅٹس دانیال سرور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار نیاز اللہ بلوچ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار علی محمد بلوچ ایکسیئن کیسکو عبدالقیوم بنگلزئی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد ہاشم زہری ڈی ایس پی خضدار عبدالسلام کاکڑ صدر کرکٹ ایسوسی ایشن خضدار نصیر احمد بلوچ و دیگر نے شرکت کی اور انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ٹورنامنٹ کاافتتاح تین مئی کو رنگارنگ تقریبات کے ساتھ جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا جس میں صوبے کےمختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی نامور کرکٹ ٹیمیں حسہ لیں گی ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے اعتماد کو بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ 3 مئی سے 12 مئی 2024 تک جاری رہے گی جس میں کل 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کے تحت ہونگے مہمان ٹیموں کو رہائش و ٹرانسپورٹ سفری اخراجات دیا جائے گا خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ T10 لیگ ہے جس میں جیتنے والی ٹیم کے لئے انعام 2 لاکھ اور رنر اپ کے لئے 1 لاکھ کیش پرائز مقرر کیا گیا ہے مزید یہ کہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 125 سی سی موٹر سائیکل بطور انعام بھی دیا جائے گا تفریحی مقاصد کے لیے ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مختلف اقسام کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جن میں آثار قدیمہ، مقابلے تیر اندازی، فری میڈیکل کیمپ، بچوں کے لیے جھولے بشمول جگلنگ، میجک شو، ٹرامپولین اور جمپنگ شامل ہیں ٹورنامنٹ جناح سٹیڈیم (کالج اسٹیڈیم)خضدار میں منعقد ہوگا ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ 33ڈویژن اور فرنٹیئر کور قلات اسکاﺅٹس کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا منفرد تقریب ہوگا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد شامل ہوکر کرکٹ کے میچ کے ساتھ ساتھ دیگر متوازی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں۔