سعودی عرب، نجی شعبےنے تین ماہ کے دوران سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید اکئے

بدھ 1 مئی 2024 10:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سعودی عرب میں رواں سال پہلے 4 ماہ کے دوران نجی شعبےنے سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید اکئے۔اردو نیوز نے سعودی ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ فنڈ کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیتی کورسز پروگرام سے 2024 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 11 لاکھ سعودی شہریوں نےاستفادہ کیا۔

(جاری ہے)

فنڈ کے تحت چار ماہ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 72 ہزار سے زائد نجی اداروں نے افرادی قوت سےاستفادہ کیا جن میں سے 88 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے شامل تھے۔افرادی قوت کو فنی تربیت و روزگار فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت نے ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کو امداد کی مد میں 4 ماہ کے دوران 2.13 ارب ریال فراہم کئے، اس فنڈ کا مقصد مقامی مارکیٹ میں سعودی مرد و خواتین کو ا علیٰ فنی تربیت فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :