پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج

بدھ 1 مئی 2024 13:48

پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ ..
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکپتن میں نوبیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لٴْٹ گیا، دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن نے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :