ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 کی ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 1 مئی 2024 18:14

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے گذشتہ ماہ اپریل میں 152 مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں، ریسکیو کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 14312 کالز موصول ہوئی جن میں 5299 معلوماتی اور فیک کالز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو مانسہرہ نے گذشتہ ماہ 152 ایمرجنسی حالات میں خدمات فراہم کیں جن میں 118 میڈیکل، 22 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 4 آگ لگنے 2 گولی لگنے، ایک ڈوبنے اور 5 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دیں۔ ریفرل ایمبولینس سروس میں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 155 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں 76 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 79 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :