شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی

بدھ 1 مئی 2024 19:28

شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) اداکارہ مونا سنگھ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے پہلے پراجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کے بحیثیت ہدایتکار پہلے پروجیکٹ ’’اسٹارڈم‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔مذکورہ پروجیکٹ کیلئے جس فنکار کا انتخاب کیا گیا ہے وہ اداکارہ مونا سنگھ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونا سنگھ نے آریان کی ویب سیریز’’ اسٹارڈم ‘‘کیلئے شوٹنگ شروع کردی ہے اور وہ سیٹ پر اپنے کام سے خوب محظوظ ہورہی ہیں۔انکے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے گووا جانے سے قبل اسی پروجیکٹ کے سلسلے میں ممبئی اور دہلی میں بھی شوٹنگ کی تھی۔دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آریان سیٹ پر انتہائی محتاط ہیں اور چاہتے ہیں کہ انکے پروجیکٹ کے بارے میں کوئی چیز لیک نہ ہو۔