اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش

بدھ 1 مئی 2024 19:28

اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں دیپیکا پڈوکون پہلی بار پولیس کے کردار میں نظر آئیں گی، جہاں وہ شکتی شیٹی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی شوٹنگ حیدرآباد میں جاری ہے۔ یہ فلم سنگھم سیریز کا حصہ ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، رنویر سنگھ اور کرینہ کپور بھی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جس میں دیپیکا پولیس کی وردی میں کافی جارحانہ لگ رہی ہیں۔

ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں پستول پکڑے مسکرا رہی ہیں اور دوسری تصویر میں غنڈوں کو پیٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دیپیکا کے اس کردار کا تعارف کراتے ہوئے روہت نے سوشل میڈیا پر لکھا ملئے ہماری کاپ یونیورس کی سب سے بے رحم اور پرتشدد افسر شکتی شیٹھی سے، مائی لیڈی سنگھم، دیپیکا پڈوکون سے۔دیپیکا پڈوکون روہت شیٹی کی فلم سیریز میں پہلی خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرنے پر خاصی پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :