سندھ پبلک سروس کمیشن نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں پی بی ایس 17کیلئے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 1 مئی 2024 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سندھ پبلک سروس کمیشن نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں پی بی ایس 17کیلئے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 559 امیدوارکامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈاپرٹمنٹ کا تحریری امتحان 28فروری 2024ء کو منعقد ہوا جس میں27ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 559امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ محکمے میں جاری ہونے والے نتائج میں سندھ میں شہری اور دیہی کوٹہ سمیت تمام آئینی تقاضوں پر عل کیاگیاہے جبکہ معذورہ کوٹہ میں 24امیدوارکامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹس پربھی دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :