شورکوٹ چھاؤنی ، پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے مزدوروں کو شربت پیش کیا

بدھ 1 مئی 2024 22:56

شورکوٹ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے مزدوروں کو شربت پیش کیا۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ 312 پھاٹک کے اہلکاروں اور انچارج چیک پوسٹ محمد شبیر کوڈھن نے مزدوروں سے ملاقات کی اور ٹھنڈا شربت پیش کیا اور کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کے اہم فرد ہیں ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم سب کو مزدوروں کا خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :