ریسکیو 1122 کوہستان لوئر نے اپریل میں 78 مختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں

بدھ 1 مئی 2024 22:00

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نے ماہ اپریل 2024ءکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نے 78 مختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کی جبکہ لوئر کوہستان ریسکیو کنٹرول روم کو ماہ اپریل میں مجموعی طور پر 1528 کالز موصول ہوئیں جن میں 133 معلوماتی یا ڈراپ کالز، 78 ایمرجنسی کالز اور 1317 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل تھیں۔

ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نے ماہ اپریل میں 71 میڈیکل، ایک روڈ ٹریفک حادثات، 4 ریکوری ایمرجنسی، ایک ڈوبنے کے واقعات اور ایک آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔ ان واقعات یا حادثات میں 71 لوگ متاثر ہوئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 لوئرکوہستان نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت ماہ اپریل میں 10 مختلف ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں 8 مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال اور دو کو ضلع کے اندر دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

عملہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر کوہستان ساجد علی کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے۔ افسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مزید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں، جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :