راولپنڈی، ضلع بھر میں قتل ،ڈکیتی ،چوری، بچوں سے زیادتی، منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 35ملزمان گرفتار
جمعرات 2 مئی 2024 17:43
(جاری ہے)
صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم آصف کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کے لڑائی پر جواء کھیلنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان، قاسم، کامران،ارسلان،شیراحمد، اسد،عدیل، واجد،زریاب،فہد حسن اورمحمد عدیل شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 37 ہزار 550 روپے،14موبائل، 04گاڑیاں،04موٹرسائیکل اور05مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04 ملزمان ممتاز، زرخان،مولا بخش اورعبداللہ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 07 ہزار 400 روپے،04موبائل فون اورتاش کے پتے قبضہ پولیس نے لیے گئے۔ائیرپورٹ پولیس کو متاثر ہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد اکرم نے اس کے 06سالہ بیٹے کوزیر تعمیر گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد اکرم کو گرفتا رکرلیا۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی واردات میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔پیرودھائی پولیس نے ملزم تسلیم سے 730 گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم شیر زمان سے 450 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم محبوب سے 360 گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم ابرار سے 05 لیٹرشراب،ملزم نزاکت سے 05 لیٹرشراب،صادق آباد پولیس نے ملزم حماد سے 05 لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ثاقب سے 05 لیٹرشراب،ملزم شاہد05 لیٹرشراب اورصدرواہ پولیس نے ملزم حسن سے 05 لیٹرشراب برآمد کرلی۔ آراے بازار پولیس نے ملزم عبدالباسط سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم ارشد سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم محمد الماس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم اویس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمو نیشن،روات پولیس نے ملزم شہزاد سے 01 رائفل 12 بور، ملزم وسیم عباس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔مزید قومی خبریں
-
قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا رہائی کے بعد کارکنوں کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
کراچی میں بجلی کے بعض فیڈرز کی بندش سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بل دینے والے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے،مصطفیٰ کمال
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت میں سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
چوہدری شافع حسین سے ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شو مینو فیکچررز آف چائنا کے وفدکی ملاقات
-
جمشید اقبال چیمہ کے اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی
-
بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرزکو 10 سال قید ،20 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی
-
مصری شاہ میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 30 سالہ مزدور جاں بحق
-
چیچہ وطنی،پولیس نے خاتون منشیات فروش گرفتار کر لی ، ہیروئن اور آئس برآمد
-
پاسپورٹس ڈیٹا میں خواتین کے لیے’’سابقہ شوہر کیٹیگری‘‘کی مجوزہ شمولیت کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تین ماہ میں مشاورتی عمل مکمل ہو جائے گا،میاں ریاض حسین پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.