اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس

جمعرات 2 مئی 2024 17:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 18295کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 4274ایمرجنسی کالز ہیں۔11004غیر متعلقہ اورمس کالز، 2985 معلوماتی،9رونگ کالزاور 23فیک کالز ہیں۔

ایمرجنسی کال کا تناسب142کالز فی دن ہے۔4274 ایمرجنسیز میں 1032روڈ ٹریفک حادثات، 2753میڈیکل، 55آگ لگنے کے واقعات،138کرائم، ڈوبنے کے واقعات 01 اور295متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1111افراد متاثر ہوئے جن میں 12 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ549 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور550متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے 55واقعات ہوئے جن میں 03کمرشل ایریا،09رہایشی علاقے اور 43واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (20)،گیس لیکج(02)، نامعلوم (01)، دیگر(10)، فائر ورکس(01)، موم بتی (01)، کچن (01) اور لاپرواہی (19) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ45 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 1707ایمرجنسیز پر3.62 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1690 افراد کو مدد فراہم کی۔ \378

متعلقہ عنوان :