چلاس بس حادثے میں اموات 20 ہو گئیں، ریسکیوآپریشن مکمل، گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان ،ڈپٹی کمشنر دیامر نے چلاس ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

جمعہ 3 مئی 2024 10:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے حکم پر ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد اور ایم ایس ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر اقبال کے ہمراہ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا اور مارکوپولو بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی ، زخمیوں کی طبی امداد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بس حادثے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ چلاس بس حادثہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایات پر ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق مسافروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ 21 مسافر زخمی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، جی بی پولیس اور گلگت بلتستان سکاؤٹس نے حصہ لیا ۔