وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پی ایچ کیو ہسپتال میں چلاس بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی

جمعہ 3 مئی 2024 22:55

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایچ کیو ہسپتال میں چلاس بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے مفت علاج و معالجے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے مکمل علاج و معالجے اور صحت یاب ہونے تک ایک آفیسر متعین کیا جائے جو زخمیوں کیساتھ مکمل رابطے میں رہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے چلاس بس حادثے مکمل تحقیقات کے بھی احکامات دیئے۔وزیر اعلیٰ نے بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصا ن پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :