ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی عوام دوست پالیسی،اوپن ڈور پالیسی متعارف کروا دی

ہفتہ 4 مئی 2024 12:46

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی عوام دوست پالیسی،دفاتر میں مسائل کے حل کیلئے آنیوالے افراد کیلئے اوپن ڈور پالیسی متعارف کروادی ۔ان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر عوامی خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہوں شہری مسائل کے حل کیلئے بلاجھجک میرے دفتر آئیں میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں کسی فرد کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا ضلع کے سرکاری محکمہ جات کے افسران و اہلکاران عوامی خدمت کیلئے خود کو وقف کریں تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران و اہلکاران کا کڑا محاسبہ یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی کہ ضلع بھکر کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں مین شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،شہر میں وال چاکنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ،گرین بیلٹس کا قیام اور شہر کے مین چوکوں کی تزئین و آرائش کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ صفائی ستھرائی اور دیگر ایم سی سروسز کے جائزہ کیلئے گلی محلوں کی سطح پر خود جاکر معائنہ کروں گا۔

عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں گے۔ضلع میں عرصہ تعیناتی کے دوران عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر ادا کروں گا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے عوامی مسائل کو جانچنے کیلئے مکمل شہر کا دورہ کیا۔ \378