آر ڈی ایم سی اور ہنر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نوکنڈی میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا
منگل 7 مئی 2024 21:45
(جاری ہے)
درخواست گزاروں کے پہلے گروپ کو داخلے کی ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا جس کو "ڈوور ٹیسٹنگ" کہا جاتا ہے یہ اس صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا قابلِ اعتبار اور جدید ٹیسٹنگ سروس ہے جس کے نتیجے میں 60 مردوں اور 80 خواتین کو پہلے بیچ کے لیے منتخب کرکے انھیں داخلہ دیا گیا۔
ابتدائی کورسز میں کارپینٹری، مسینری، کمپیوٹر کورسز اور دیگر تکنیکی مہارتوں سمیت اسپورٹس کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام سندیافتہ کورسز ہیں جس کے لیے ہر کلاس میں 30 اسٹوڈنٹس کو رکھا گیا تاکہ انھیں بہتر طور پر تربیت دی جاسکے۔آر ڈی ایم سی کے اس اقدام کو نوکنڈی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی(سی ڈی سی) کی حمایت حاصل ہے جس میں متنوع مکاتب فکر کے مقامی افراد کی نمائندگی موجود ہے۔ یہ پروجیکٹ بیرک گولڈ کے اس فلسفے پر پورا اترتی ہے جس کے تحت مائننگ آپریشن کو علاقے کی طویل اور پائیدار سماجی ترقی کا ذریعہ بنایا جائے۔ ہنر فاؤنڈیشن اس سینٹر میں اگلے مہینے سے سلائی اور کڑائی کے نئے کورسز بھی شروع کرے گا جس کے لیے موبلائزر نوکنڈی، مشکی چاہ، ہمئے، نوکچاہ، دوربن چاہ اور گرد و نواح میں موجود متوقع امیدواروں کی فہرستیں تیار کررہے ہیں۔ ان کورسز کی تربیت خواتین انسٹرکٹرز دیں گے جس کے تحت کورسز مکمل کرنے والے خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔ ہنر فاؤنڈیشن اس سال جولائی میں اپنے نصاب میں الیکٹریشن اور پلمبنگ کے کورسز کا اضافہ بھی کرے گی جبکہ اگلے چھ ماہ میں ویلڈنگ، ایچ وی سی اے آر اور آٹو مشین کے کورسز بھی شامل کیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، سرکاری افسران، آر ڈی ایم سی اور ہنر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ سمیت نوکنڈی سی ڈی سی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آر ڈی ایم سی اور ہنر فاؤنڈیشن کے درمیان یہ خوش آئند اشتراک مقامی نوجوانوں کے لیے پائیدار طریقے سے روزگار اور کاروبار کے مواقع کو فروغ دے کر پروجیکٹ کے اندر اور باہر کمپنی اور کمیونٹی کے مابین ہم آہنگی پر مشتمل اشتراک کو مزید تقویت دے گی۔مزید اہم خبریں
-
حیض: دنیا بھر میں کروڑوں لڑکیاں صحت و صفائی کی اشیاء سے محروم
-
طوفان ریمل: متاثرہ علاقوں میں یو این امدادی ادارے مصروف عمل
-
رفح کیمپ پر ہولناک اسرائیلی حملے کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ
-
بھٹو کے سیاسی وارث تاریخ کی جانب منہ اٹھاتے ہیں تو وہ حقائق کے طمانچوں سے ان کے منہ لال کرکے واپس بھیجتی ہے
-
سڈز 4 کانفرنس: قرضوں میں جکڑے ممالک کو وسائل درکار، گوتیرش
-
پیٹرولیم ڈویژن نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے
-
مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے
-
وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو
-
پی ٹی آئی آخری دم تک آمریت کے مکروہ بندھن سے پھوٹنے والی شرانگیزیوں کا مقابلہ کرے گی
-
وفاقی وزیر تجارت کی ٹریڈ پورٹل کو دوسرے پورٹلز سے منسلک کرنے اور ای کامرس سے متعلق نئی پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جنگل راج ججز سمیت جس بھی ناپسندیدہ شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، لندن جائیدادوں کے اسیر اس کرائے کے ٹٹو کو چابی دی جاتی ہے
-
اسپین کے بعد آئرلینڈ اور ناروے نے بھی فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.