محسن نقوی کا ملتان کا دورہ،شہریوں کی شکایت کا نوٹس، نادرا سینٹر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

منگل 7 مئی 2024 23:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منگل کوملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطاریں،اے سی بند، انتظار اور تاخیر معمول، ٹوکن کے حصول کیلئے 4سے 5گھنٹے انتظار کرنے پر شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا، نادرا آفس کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچہری چوک کے نادرا سینٹر کو بہتر مقام پر منتقل کرنے کا حکم بھی دیا۔شہری نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ب فارم بنانے آیا ہوں، 4گھنٹے ہو گئے ہیں، آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اللہ تعالی آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی دعائیں چاہئیں، انشااللہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے، آپ کی آسانی کے لئے نادرا سینٹرز کے دورے کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :