ٹ*صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

بدھ 8 مئی 2024 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کچھ علاقوں میں دھول کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعض جگہوں پر گردوغبار والی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ موسی خیل، ڑوب اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :