نیپرا نے مارچ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 8 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت مارچ کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ مارچ کے مہینے میں دیئے گئے بلوں میں یونٹس کی بنیاد پر صارفین کے بلوں میں الگ سے دکھائی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈسکوز مارچ 2024 کے حوالے سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی مئی 2024 کے بلنگ مہینے میں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :