9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

جمعرات 9 مئی 2024 14:19

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) کوٹ ادو ضلعی انتظامیہ نے سانحہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے خلاف بلدیہ کے جناح ہال سےمذمتی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے کی، تمام ضلعی اداروں کے ملازمین نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی میں ایس ڈی پی او کوٹ ادو، ریسکیو 1122 عملہ ریونیو سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کےلئے شرکت کی۔\378