فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،1407 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،6یونٹ بند،15لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد

جمعرات 9 مئی 2024 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 1407 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں پر 6یونٹ بند،15لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد جبکہ 2 مقدمات درج کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق 2886 لٹر ناقص ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا ء تلف بھی کی گئیں ،ریسٹورنٹس میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے گندے فرش پر اشیا ئے خورونوش تیار کی جا رہی تھیں،گوشت کو دھونے کے لیے گندے پانی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں ناقص اجزا ء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کی مسلسل ناکہ بندیوں کے دوران 4 لاکھ 68 ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :