پتوکی، رینالہ خورد کی 22سالہ طالبہ اغواء ،مقدمہ درج

جمعرات 9 مئی 2024 18:54

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) رینالہ خورد کی 22سالہ طالبہ حبیب آباد سے اغواء کرلی گئی، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینالہ خوردتلاں والا کے رہائشی شمس کی 22سالہ بیٹی فاریہ شمس صبح کے وقت گھر سے حبیب آباد میں نجی کالج پڑھنے کیلئے آئی طالبہ کالج سے چھٹی کے بعد واپس گھر نہ پہنچی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مغوی طالبہ کے والدشمس الحق کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :