گجرات، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کا پولنگ بوتھ پر قبضہ، بوگس ووٹ ڈالے

جمعرات 9 مئی 2024 19:00

احمد آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جسونت سنگھ بھبھور کے بیٹے وجے سنگھ بھبھور نے جمہوری عمل کا کھلے عام مذاق اڑاتے ہوئے ایک پولنگ بوتھ پر قبضہ کر کے بڑی تعداد میں بوگس ووت ڈالے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وجے بھبھور نے اپنی غنڈی گردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی خود شیئر کی ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ گجرات کے داہو لوگ سبھا سیٹ کا ہے جہاں اس نے پارتھم پور گائوں کے پولنگ بوتھ کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں کر لیا ۔ اس نے پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جس میں اسے واضح طور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’ ای وی ایم (الیکڑانک ووٹنگ مشین)میرے باپ کا ہے ، یہاں صرف بی جے پی چل رہی ہے ۔‘‘اس نے پولنگ بوتھ کے عملے کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔