پشاور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت تیمور خان کا مروت قومی جرگے کے مشران کے وفد کے ساتھ ڈی پی او آفیس میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکیمروت تیمور خان کا مروت قومی جرگے کے مشران کے وفد کے ساتھ ڈی پی او آفیس میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد مروت قومی جرگہ مشران نے ڈی پی او کی قیادت میں لکی مروت پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس کی کوششوں سے محدود وقت میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی ممکن ہوئی ہے جس سے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہوا ہے مروت قومی جرگے کے وفد نے لکی مروت پولیس کے رویئے میں تبدیلی اور علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کا سہرا ڈی پی او تیمور خان کے سر ہے اور ان کی کوششوں سے پولیس فورس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے ڈی پی او کی قیادت میں لکی پولیس کی کارکردگی کافی بہتر ہے مروت قومی جرگہ نے پولیس کیساتھ ہر قسم معاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے بھر پور تعاون کرنے کا عزم کیا.

متعلقہ عنوان :