ڈپٹی کمشنر ژوب کے زیرِ نگرانی قمر دین کاریز میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 22:09

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد نے گزشتہ روز کاکڑ خراسان سب ڈویژن کے ہیڈکوارٹر قمردین کاریز میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ قمر دین کاریز ژوب سے 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تاہم، سڑک کی خستہ حالی کے باعث، پہنچنے میں 5 گھنٹے لگتے ہیں۔ ژوب قمردین سڑک کا منصوبہ منظور ہوچکا ہے اور اس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

تقریب میں علاقے کے تمام قبائل کے معززین، چیئرمین ضلع کونسل محمد خان کبزئی، میجر کاشف 124 ونگ، سردار عزیز اللہ کبزئی، تحصیلدار کاکڑ خراسان عبدالحلیم نیازی اور ضلعی محکموں کے سربراہان/ نمائندگان نے شرکت کی۔ ایف سی 124 ونگ نے بھی ایونٹ کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ کھلی کچہری اس علاقے کی تاریخ کا اس نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جسے مقامی قبائل نے سراہا۔

(جاری ہے)

علاقے کے مقامی لوگوں کو علاقے کی بہتری اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے اجتماعی مسائل اور تجاویز پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ژوب کو تفصیل کے ساتھ اپنے مسائل سے آگاہی دی جیسے ہسپتالوں کی فعالی، لائیوسٹاک ڈسپنسریوں میں وافر ادویات کی فراہمی، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ اور تحفظ، زراعت میں اضافے کی سرگرمیاں، محکمہ کے افسران کی موجودگی، مقررہ جرگہ کے ذریعے لان سلیمان خیل اراضی کے تنازعہ کا حل وغیرہ اہم مسائل تھے۔

متعلقہ محکموں کے افسران نے جوابات دیئے اور مسائل کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور تجاویز کی روشنی میں مزید پیش رفت پیش کی ہامی بھری ۔ تمام متعلقہ محکمے لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جلد از جلد کاروائی کر کے آگاہی رپورٹ کرینگے شیئر کریں گے۔علاوہ ازیں لوگوں کی طرف سے کئی انفرادی مسائل بھی موصول ہوئے جن میں کہیںوں پر بروقت اور دیگر پر بعد میں کروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :