Qلاہور: سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا

جمعرات 9 مئی 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) نواب ٹاؤن میں نشے کے عادی ماموں نے گھریلو رنجش پر بھانجے کو گلا کاٹ کر قتل جبکہ بہن کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے سمسانی گاؤں میں ایک گھر میں ساتھ رہنے کی وجہ سے بہن اور بھانجے پر چھری سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

نشے کے عادی ملزم علی حیدر نے تین سالہ بھانجے کا گلا کاٹا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم نے اپنی بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے زخمی کیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی و جاں بحق بچے کی نعش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔