فیصل آباد، فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں کے 82لاکھ روپے ہتھیا لئے

رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جمعہ 10 مئی 2024 13:04

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں کے 82لاکھ روپے ہتھیا لئے‘ رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر عاطف نے ریلبازار پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ہارون کے پاس 32لاکھ روپے مالیت کا کپڑا امانت کے طور پر رکھا ہوا تھا، ضرورت پر مال کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد مال واپس کرنے سے انکاری ہو گیاجبکہ ٹاٹا بازار کے تاجر حسن جاوید نے تھانہ فیکٹری ایریا کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 50لاکھ روپے حاصل کر کے رفوچکر ہو گیا، بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا اور نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد بدلے میں چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔