چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 17مئی کو تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹمنٹ کیس پر سماعت کرے گا

جمعہ 10 مئی 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) سپریم کورٹ میں تلور کے شکار کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے آئندہ عدالتی ہفتہ کیلئے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ 17 مئی 2024 کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 2015 میں سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ نظرثانی درخواستوں میں لارجر بنچ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔