![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف
حکومت غیر ملکی خریداروں کو بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج کی پیشکش کیلئے معاونت کرے ،متعلقہ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوںگی سینئر وائس چیئرمین کارپٹ ایسوسی ایشن کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،نمائش کی تیاریوں کیلئے مختلف تجاویز پر غور
اتوار 12 مئی 2024 11:50
(جاری ہے)
اجلاس میں رواں سال اکتوبر میں لاہور میں منعقدہونے والی عالمی نمائش کی تیاریوں کے آغاز کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔
سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں غیر ملکی خریداروں کو نمائش میں شرکت کے لئے قائل کیا جائے ،اس سلسلہ میں پیشگی خط و کتابت شروع کی جارہی ہے اور جن ممالک میں ہماری مصنوعات کی زیادہ طلب ہے وہاں وفود بھجوانے پر بھی غور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریںتاکہ غیر ملکی خریداروں کو بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج کی پیشکش کی جاسکے ۔ آنے والے دنوں میں ایسوسی ایشن کا وفد متعلقہ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا،ہمیں امید ہے کہ حکومتی سطح پر ہمیں بھرپور تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ نمائش پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوںکی تشہیر کے لئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو باضابطہ ذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی ۔عثمان اشرف نے مزید کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی جانب سے بے پناہ مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں ، حکومتی ادارے ہاتھ سے بنے قالینوں کی تیاری کے مشکل مراحل اور ایکسپورٹ کے حوالے سے مشکلات کو سمجھنے کے لئے تیار ہی نہیں ، ایسے ایس آر اوز جاری کئے گئے ہیں جو برآمدات میں کمی کا باعث بن رہے ہیں اور غیر ملکی خریداربھی ان رکاوٹوں کی وجہ سے متنفر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ برآمدات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بھی احکامات جاری کریں ۔مزید تجارتی خبریں
-
ڈالرکی اونچی اڑان، روپے کو پیچھے چھوڑ دیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈکس 578.40 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78232.09 پوائنٹس پر بند
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام 2روزہ آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹس کانفرنس کا آغاز (کل) منگل کو ہوگا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں24روپے کلو کمی
-
متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، برآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ
-
متحدہ عرب امارات کا سوڈان کو 25 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان
-
مئی میں ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں
-
فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کم ہوگئی
-
ملک میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ
-
تاجروں نے بجلی کے بلوں میں فکس چارجز کا فیصلہ مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.