راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اتوار 12 مئی 2024 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 18 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم واجد سے دو کلو 200 گرام چرس، ملزم وحید سے ایک کلو 300 گرام چرس، ملزم جمیل سے ایک کلو 260 گرام چرس، ملزم احمد سے ایک کلو 120 گرام چرس، ملزم جہانگیر سے 590 گرام چرس، ملزم اسامہ سے 540 گرام چرس، ملزم زاہد سے 580 گرام چرس، ملزم عبدالقادر سے 520 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم سعید اللہ سے ایک کلو 420 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے 510 گرام چرس، کلر سیداں پولیس نے ملزم تنویر سے 210 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم شہزاد سے 220 گرام چرس ، رتہ امرال پولیس نے ملزم سہیل سے 30 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم ذیشان سے 10 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم جاوید سے 5 لیٹر شراب، ملزم ندیم سے 5 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم فہد سے 4 لیٹر شراب اور صدر بیرونی پولیس نے ملزم نور سے 30 بور پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔