کراچی میں آوارہ کتے عوام کیلئے وبال جان بن گئے

انتظامیہ کو عرضیاں دے دے کر تھک گئے ہیں کوئی پرسال حال نہیں،شہری

اتوار 12 مئی 2024 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتے عوام کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون، عزیز آباد اور ناظم آباد میں سگ گزیدگی کے حالیہ واقعات پیش آئے ہیں۔شہریوں کے مطابق انتظامیہ کو عرضیاں دے دے کر تھک گئے ہیں کوئی پرسال حال نہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل واقعات کے باعث شہری خوفزدہ ہیں جبکہ گلی محلوں، بس اسٹاپ حتی کہ اسپتالوں کے باہر بھی منڈلاتے یہ آوارہ کتے اچانک شہریوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔

روزانہ درجنوں کی تعداد میں کتوں کے کاٹنے سے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا جاتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق سگ گزیدگی کے شکار افراد کو بروقت ویکسین نہ ملنے سے اموات بھی ہوجاتی ہیں۔شہر کی کچی آبادیوں میں پوش علاقوں کی نسبت گلیوں کے باسی کتوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :