tامریکا: سور کا گردہ لگوانے والا شخص 2 ماہ بعد انتقال کرگیا

اتوار 12 مئی 2024 17:15

O نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء)امریکا میں سور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والا 62 سالہ شخص 2 ماہ بعد چل بسا۔ امریکا میں رواں سال مارچ میں پہلی بار زندہ انسان میں سور کا گردہ لگانے کا تجربہ کیا گیا تھا، گردوں کی بیماری کے آخری مرحلے میں پہنچنے والے 62 سالہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ رچرڈ سلیمین کی موت ہفتے کو ہوئی، ان کی اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ہسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موت کا ٹرانسپلانٹ سے کوئی تعلق نہیں۔میساچیوسٹس جنرل اسپتال میں 4 گھنٹے جاری رہنے والی سرجری 16 مارچ کو کی گئی تھی۔