ابراہیم رئیسی کی حزب اللہ کے فوجی کیمپ کے دورے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملٹری سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،رپورٹ

ہفتہ 25 مئی 2024 14:59

ابراہیم رئیسی کی حزب اللہ کے فوجی کیمپ کے دورے کی ویڈیو وائرل
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی چھ سال قبل کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں لبنان میں حزب اللہ کے ایک کیمپ کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گذشتہ اتوار کے روز صوبہ آذربائیجان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پاگئے تھے۔

ابراہیم رئیسی جو اس وقت ایران میں ایوان صدر تک نہیں پہنچے تھے ویڈیو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملٹری سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جب کہ حزب اللہ کا ایک رکن انہیں وہاں موجود ہتھیاروں کے بارے میں بریفنگ دیتا ہے جب کہ حزب اللہ کے دیگر اراکین نے انہیں گھیرے میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حزب اللہ کے میڈیا کے مطابق یہ مناظر رئیسی کے 2018 میں جنوبی لبنان کے دورے کے دوران لیے گئے تھے۔

63 سالہ ابراہیم رئیسی گذشتہ اتوار کو وزیر خارجہ اور دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ یہ حادثہ پڑوسی ملک آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر پیش آیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم سخت گیر ایرانی ابراہیم رئیسی 2021 میں اعتدال پسند حسن روحانی کی جگہ پر ملک کے صدرمنتخب ہوئے تھے۔ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک بڑے پیمانے پر مظاہروں اور معاشی بحران سے گذرا۔