ژ*لائیو نیوز کے دوران نامناسب اشارے کرنے والی رپورٹ کی ایک اور ویڈیو وائرل

اتوار 12 مئی 2024 17:15

wلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) سوشل میڈیا پر میڈیا کی شخصیات کے لائیو پروگرام کے دوران کچھ ایسے دلچسپ اور حیرت انگیز لمحات قید ہوجاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو بی بی سی کی خاتون براڈکاسٹر کی سامنے آئی ہے۔نامناسب اشارے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے والی بی بی سی کی خاتون اینکر ایک بار پھر اپنی ویڈیو کے باعث وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون براڈکاسٹر مریم مشہری کی جانب سے حال ہی میں کام کے دوران مگن دکھائی دیں تاہم دلچسپ ردعمل کے باعث ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں لائیو آنے سے قبل 10 سے 1 تک الٹی گنٹی گنتی خاتون براڈکاسٹر کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں خاتون صحافی نے آخر میں 1 کو مڈل فنگر سے دکھایا تھا۔عام طور پر اس اشارے کو نازیبا اور نامناسب سمجھا جاتا ہے، دوسری جانب اس نامناسب اشارے کے دوران خاتون براڈکاسٹر کا چہرہ بھی تبدیل ہو گیا تھا، جو کہ غلط ترجمانی کا باعث بنا۔

متعلقہ عنوان :