![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
=تاجروں کے لیے اپنی محنت کی کمائی میں سے جائز ٹیکس ادا کرنا اور اسکی بہترین انداز میں فائلنگ کرنا سیکھنا دورِ حاضر کی اًشد ضرورت بن گیا، ایڈووکیٹ زین العابدین
اتوار 12 مئی 2024 21:00
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ رجسٹریشن اور اپنے انکم ٹیکس گوشوارے کو بھرنے سے پہلے ہر ایک شخص کو اِن طریقہ کار کے بارے میں بنیادی سمجھ بوجھ حاصل کرنی چاہیے۔
ویب سائٹ www.iris.fbr.gov.pk آپ کو آئی ڈی اور پاسورڈ دیتا ہے جس کی مدد سے آپ خود اپنا انکم ٹیکس فائل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکم ٹیکس سے متعلق بنیادی معلومات، ذاتی معلومات میں تبدیلی، انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کے طریقہ کار ،انکم ٹیکس اور وڈ ہولڈنگ ٹیکس فارمز، انکم ٹیکس ریفنڈز، ریکارڈ کیپنگ، پرائیویٹ اور کانفیڈنشل معلومات، غیر منقولہ جائیداد کی تشخیص و مالیت ودیگر کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی نے کہا کہ سمیڈا حیدرآباد کی ٹیم چیمبر کے ساتھ مل کر حیدرآباد کے تاجروں کے لیے مختلف سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس سے تاجروں کو خود سے ٹیکس فائلینگ کرنے کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو ٹیکسز سے جمع ہونے والے مالی وسائل حکومت کے روزمرہ اًمور کی انجام دہی کے لئے درکار ہوتے ہیں۔ اقتصادی معاملات اور معاشرتی استحکام کے لئے بھی ٹیکسز کا اہم کردار ہوتا ہے۔ سینئر نائب صدر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے تاجر دوست اسکیم متعارف کروائی مگر تاجروں میں آگاہی مہم کی کمی سے اس اسکیم نے اًب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی۔ ٹیکس ادا کرنے کے فوائد اور اُن کو فائل کرنے کے نظام کو آسان بنانا ہوگا اور تاجروں کے لیے اِس کی آگاہی مہم پر سیمینار منعقد کروانے ہوں گے جس سے تاجروں میں سے ٹیکس کو لے کر جو خوف و حراس ہے اُسے ختم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سیمینار کے کامیاب انعقاد میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی سب کمیٹی سمیڈا کے کنونیئر اور سابق صدر دولت رام لوہانہ اور سمیڈا کے ریجنل بزنس کوآرڈینیٹر احسان علی ابڑو کی کاوشیں شامل ہیں۔ بعد ازاں سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرام انصاری، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی سکندر علی راجپوت، وسیم احمد قریشی، کشور کمار بھاٹیا، شیخ شوکت علی و دیگر حاضرین نے ایڈووکیٹ زین العابدین سہتو سے ٹیکس کے متعلق سوالات بھی کئے۔ سیمینار میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی سب کمیٹیز کے کنونیئرز اور جنرل باڈی کے اراکین موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
عزم استحکام آپریشن کی زیادہ تر کارروائیاں کے پی اور بلوچستان میں ہوں گی:خواجہ آصف
-
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے فروغ کی ضرورت ہے‘یوسف رضا گیلانی
-
فیصل آباد،اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو سگی بہنوں سمیت 5 خواتین کو اغواء کر لیا
-
اپوزیشن کے اتفاق رائے سے پنجاب اسمبلی میںقائمہ کمیٹیاں تشکیل پا گئیں
-
کراچی میں ایدھی سرد خانوں میں لائی گئی میتوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوگیا، فیصل ایدھی
-
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر پیغام
-
جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے، شرجیل میمن
-
سیدنا ڈاکٹر مفضل سیف الدین سندھ کا دورہ کریں گے،مراد علی شاہ
-
کریک ڈائون کی وجہ سے 80 فیصد کاروبار بند ،ایل پی جی کی بلیک میں فروخت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.