گلگت بلتستان کے 250 سے زائد طلبہ نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بلاک چین کا چھ ماہ کا کورس مکمل کرلیا
پیر 13 مئی 2024 13:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آنے والا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے،جس کے لئے ہماری نئی نسل کو اسی کے مطابق تیار کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے ذہین نوجوان باہمت اور محنتی ہیں، ان نوجوانوں نے فری لائنسر، اسٹارٹ اپس سمیت دیگر کاروبار کے ذریعے ترقی کی ہے۔
آئی ٹی انقلاب کے نتیجے میں پوری دنیا میں لوگوں کا طرز زندگی بدل گیا ہے۔ آنے والا دور ہی جدید ٹیکنالوجی کا ہے اور پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ ہورہی ہے۔مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ اس کورس میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک ہوطئی ہے،ہمارا محکمہ اپنے کم وسائل اورقلیل بجٹ کے اندر رہ کر بہترین کام کرہا ہے، جس کے لئے ادارے کے آفیسران اور سٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اعظم خان کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں، چاہے وہ سوفٹ لون ہو یا آرٹفیشل انٹلیجنس یا بلاک چین جیسے اہم اقدامات روز اول سے اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس طرح کے اہم کورسز سے مستفید ہوں۔اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی جنید عباس قذلباش نے بتا یا کہ یہ فیز ون تھا، جس میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بہت ہی جلد فیز ٹو کا آغاز ہوگا، جس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔تقریب کے آخر میں کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیے۔\378مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کاحیدرآباد سانحہ میں جان بحق افراد کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ بلو چستان بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
-
سی اے اے کی بد ترین کارکردگی، یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا
-
لاہور میں بزرگ شہری کو لوٹنے والا نقاب پوش ڈاکو داماد نکلا
-
سریے کی فی ٹن قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ
-
راولپنڈی،کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
-
صوبہ بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کیلئے بیرک تیار ہو گئے ہیں، ترجمان
-
ڑ*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی
-
ؔوفاقی ، تین صوبائی حکومتوں کا گڈ گورننس میں خیبر پختوانخواہ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا مویشی منڈیوں میں نو پرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ
-
عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی پیاز ، ٹماٹر اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.