مردان ،کمرے میں آتشزدگی کے باعث نوجوان جاں بحق

پیر 13 مئی 2024 13:43

مردان ،کمرے میں آتشزدگی کے باعث نوجوان  جاں بحق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) مردان کے جھنڈے بازار میں پہلی منزل کےکمرے میں لگنے والی آگ سے 14سالہ نوجوان آذان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122مردان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم نے موقع پرپہنچ کرپیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پا یا ۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے نوجوان کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :