سگریٹوں پر بجٹ میں 15سے 19فیصد ایکسائزڈیوٹی بڑھنے کاامکان‘مزید مہنگے ہونے کی توقع

سگریٹ قیمتوں میں اضافے کی سفارشات تیار کی جارہی ہیں‘ذرائع وزارت صحت

پیر 27 مئی 2024 20:01

سگریٹوں پر بجٹ میں 15سے 19فیصد ایکسائزڈیوٹی بڑھنے کاامکان‘مزید مہنگے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) آئندہ مالی سال بجٹ 2024-25 میں سگریٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، سگریٹ پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت صحت کے مطابق سگریٹ قیمتوں میں اضافے کی سفارشات تیار کی جارہی ہیں،وزارت صحت کو سگریٹ پر ٹیکسز بارے سفارشات مل چکی ہیں،سگریٹ ٹیکسز سفارشات این جی اوز نے بھجوائی ہیں، ذرائع وزارت صحت کے مطابق این جی اوز کا سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ این جی اوز نے سگریٹ ایف ای ڈی میں 26.6 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے،ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگے کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں،وزارت صحت این جی اوز، ٹی سی سی کی سفارشات پر غور کر رہی ہے، سگریٹ قیمتوں بارے سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائیگی ،وزارت صحت سگریٹ قیمتوں بارے سفارشات وزارت خزانہ کو بھجوائے گی، وزارت صحت ذرائع نے مزید بتایا کہ سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے،حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127 روپے مقرر کی ہے، حکومت سگریٹ پیکٹ پر 120 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لے رہی ہے، ملک میں لوکل انڈسٹری کا سگریٹ پیکٹ 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملٹی نیشنل سگریٹ ساز کمپنیز نے گذشتہ سال 173 ارب ٹیکس دیا تھا، لوکل سگریٹ ساز کمپنیز نے گذشتہ سال 240 ارب ٹیکس چوری کیا تھا، ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں اضافے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :