بہاولنگر میں 12 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار

پیر 13 مئی 2024 16:48

بہاولنگر میں 12 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) بہاولنگر میں پولیس نے 12 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بہاولنگر کے گاں بستی بھولا میں 2 ملزمان 12 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد اس گھنانے فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بچی کو خاموش نہ رہنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مندی صادق گنج تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر متاثرہ بچی کے والد کے مدعیت میں درج کی گئی جو گاں بستی بھولا میں مزدوری کرتا ہے۔پولیس کو دیے گے بیان میں بچی کے والد نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی کام کے سلسلے میں کچھ دن کے لیے قریبی گاں گئے تھے اور انہوں نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو گھر پر ہی چھوڑا تھا اور جب وہ 2 دن بعد واپس گھر لوٹے تو بیٹی نے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 8 مئی کی رات متاثرہ بچی اپنی 10 سالہ بہن کے ساتھ سورہی تھی کہ اس دوران 2 آدمی گھر کے اندر گھس آئے اور گن پوائنٹ پر بڑی والی بچی کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے نہ صرف اس کا ریپ کیا بلکہ وہ اس جرم کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔متاثرہ بچی کے والد نے بتایاکہ ملزمان نے بچی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے 11 مئی کو پولیس سے رابطہ کیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی جس کے ایک روز بعد یعنی 12 مئی کو پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :