شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی کو 9 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

پیر 13 مئی 2024 17:27

شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی کو 9 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) تھانہ شاہبھور کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی کو 9 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا میاں ارشد اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ 43 ٹو ایل سٹاپ پر ناکہ لگاے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار کو روکا اور تقریباً 10لاکھ روپے نقدی خواتین سے چھ تولے طلائی زیوارات اور 5 موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا متاثرہ فیملی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ا ئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔\378